وزیر اعلیٰ پنجاب کا ٹرانسپورٹرز کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

Oct 17, 2023 | 15:33:PM

(24 نیوز )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹرانسپورٹرز کو 48 گھنٹوں میں قیمتیں کم کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

گزشتہ روز پٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں کمی نہ کرنے پر  وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے  ٹرانسپورٹرز کو  کرایوں میں کمی کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ان ایکشن گزشتہ روز لاہور میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئیں، فیصل آباد کے ٹرانسپورٹرز نے وزیر اعلیٰ کے الٹی میٹم کو سنجیدہ نا لیا، کرایہ جات جوں کے توں موجود، کرایہ جات جوں کے توں موجود ہیں، کی ٹی ایس پر موجود مسافر بولے جڑانوالہ کا کرایہ پہلے بھی 130 تھا اب بھی 130 روپے ہی ہے، نگران وزیر اعلیٰ ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کریں، سرگودھا، بھکر، ننکانہ، میانوالی، پتوکی، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لاہور، سمندری کے کرایہ جات میں کمی نا آسکی،، نگران وزیراعلی محسن نقوی دو روزہ دورے پر فیصل آباد میں موجود ہیں شہریوں نے وزیر اعلی سے ٹرانسپورٹرز کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کردی۔ 

یہ بھی پڑھیں:مشہور ٹک ٹاک سٹارٹیکس نادہندہ نکلی

مزیدخبریں