وزیر تجارت سے چینی سرمایہ کاروں کی ملاقات ، پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری میں اظہار دلچسپی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم ) وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا دورہ چین پر چینی سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقات، خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت زراعت ، کان کنی اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت گوہر اعجاز کی چینی سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقات ،چینی کمپنی تانگژان ڈونگ ہوا کی پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری میں دلچسپی،وزیر تجارت گوہر اعجاز کی چیئرمین تانگژان ڈونگ ہوا گروپ سے ملاقات بھی ہوئی، گوہر اعجاز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نگران حکومت نجکاری کے عمل میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ، نگرا ن وزیر تجارت نے چینی کمپنیوں کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کر ا دی ۔