فلسطینیوں کی نسل کشی، ماہرہ خان کا بچوں سے اظہارِ یکجہتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک) غزہ میں جاری گزشتہ 10 روز سے اسرائیلی بمباری کے باعث جہاں ہر آنکھ اشک بار ہے وہیں معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی غمگین نظر آئیں۔
تفصیلات کے مطابق برسوں سے جاری اسرائیل فلسطین تنازع روز بہ روز شدت اختیار کرتا جارہاہے،انبیاء کی سرزمین فلسطین پرگزشتہ 10 دنوں سے جاری اسرائیلی بربریت، خون ریزی اور بمباری کے نتیجے میں فلسطینی شہدا کی تعداد 2900 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس ہولناک لمحات اور روح کو جھنجھوڑ دینے والے مناظر کے سبب جہاں پوری دنیا غم سے نڈھال ہے وہیں شوبز شخصیات بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے گاہے بگاہے فلسطین کےدکھ درد میں شامل اپنی آواز اٹھاتے نظر آرہے ہیں۔
بلآخر شادی کی رنگینیوں نے بعد پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اسرائیلی بربریت کا شکار معصوم فلسطینی بچوں کے لیے اپنے جذبات کا اظہارکیا ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر میں ایک بچہ بمباری سے متاثرہ علاقے میں فلسطین کا پرچم اپنے جسم پر لپیٹے کھڑا ہے اور اس کے سامنے بمباری سے شعلے اٹھ رہے ہیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ"کاش بم گرنے پر میں تمہیں اپنے دل میں چھپاسکتا"۔ماہرہ خان نے اس تصویر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "کاش، کاش ،کاش"۔
I wish I wish I wish.. https://t.co/1atOc19sCf
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) October 15, 2023
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 2900 سے تجاوز کر چکی ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والوں میں 1 ہزار سے زائد بچے بھی ہیں۔