محسن نقوی کا شہریوں کیلئے احسن اقدام ، شکایات کے ازالے کیلئے ہر محکمے میں کمشنرز کی تعیناتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(درنایاب)وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کا شہریوں کی مشکلات کے حل کیلئے احسن اقدام، کابینہ اجلاس میں عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ہر محکمے میں کمشنرز تعینات کرنے کا فیصلہ ۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 30ویں اجلاس منعقد ہوا ،کابینہ نے شہریوں کی شکایات کے حل کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا، ہر محکمے میں شکایات کے ازالے کیلئے کمشنرز تعینات کرنے کا فیصلہ ، کمشنرزمحکموں سےمتعلق شکایات کےفوری ازالے کیلئےاقدامات کرینگے، صرف لاہور نہیں صوبہ بھر کی تاریخی و قدیم عمارتوں کی بحالی اور تزئین وآرائش ہو گی، کابینہ اجلاس میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار صوبہ بھر میں بڑھانے کی منظوری بھی دے دی گئی ۔
کابینہ اجلاس میں ازبکستان کے شہر بخارا اور لاہورکو جڑواں شہر قرار دینے کا فیصلہ سامنے آیا ہے، کابینہ کی بخارااورلاہورکوجڑواں شہرقراردینےکیلئےمعاہدےکی منظوری،دوسری جانب دیہات میں چوکیدار نظام کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب کابینہ نے چوکیدار کی تنخواہ میں اضافے کی منظوری بھی دیدی،روڈااور پنجاب ایگریکلچر مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی ملکرسبزی وپھل منڈیاں قائم کرینگی،کابینہ کی روڈا و ایگری کلچر مارکیٹ اتھارٹی کے درمیان معاہدے کی منظوری،پنجاب چیریٹی ایکٹ 2018 کے تحت کمیشن کے قیام کی منظوری ، پنجاب موٹروہیکلزرولز 1969میں ترمیم کی منظوری۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ :جنوبی افریقہ کی دعوت پر نیدر لینڈ کی بیٹنگ جاری
اجلاس میں پنجاب پروکیورمنٹ رولز2014میں ترامیم کی بھی منظوری دے دی گئی،سرکاری اراضی بارے پالیسی تشکیل دینے ، ضروری ترمیم کیلئےخصوصی کمیٹی کےقیام کی منظوری
ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی کےعہدےکیلئےرولز2014میں ترمیم کی منظوری، پنجاب پولیس رولز2016میں ترمیم کی بھی منظوری،اسسٹنٹ ٹریفک کوبھی فیملی کلیم کاحق دینےکی بھی منظوری۔