(روزینہ علی ) پاکستان نے فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں کمبوڈیا کو شکست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور کمبوڈیا کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر خوب داؤ پیچ آزمائے ، پہلے راؤنڈ میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی ،
انٹرنیشنل فٹبال میچ دیکھنے کے لیے شائقین بڑی تعداد میں سٹیڈیم پہنچی، پاکستان نے کمبوڈیا کے خلاف اپنا پہلا گول 69 ویں منٹ میں کیا ، اس کے بعد کوئی بھی ٹیم سکور نہ کر سکی اس طرح پاکستان نے یہ میچ 1.0 سے اپنے نام کر لیا،پاکستان کی جیت پر سٹیڈیم پاکستان ذندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔