ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی

Oct 17, 2023 | 20:33:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کی  پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں  مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ   ہلکی بارش    جبکہ بلند پہاڑوں پر  ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روزاسلام آباد سمیت ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں رات اور  صبح کے اوقات میں  سرد رہے گا، تاہم وسطی بلوچستان میں  چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ بالائی اضلاع ،مری اور گلیات میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:الٹی میٹم کام کرگیا،کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے ، تاہم خضدار،قلات، لسبیلہ،آواران ، تربت اور خاران ،میں تیز ہواؤں اور   گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ صوبہ سندھ اور کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع  میں بھی موسم خشک رہے گا، تاہم دادو، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں