پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کوچ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کوچ کی تقرری کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز نے آئرلینڈ کی سابق کرکٹر کیتھرین ڈالٹن کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کردیا ہے جس کے بعد وہ پی ایس ایل کی تاریخ کی پہلی ویمن کوچ بن گئی ہیں۔
اس کے علاوہ30 سالہ کیتھرین ڈالٹن ٹاپ لیول پر مینز ٹیم کی پہلی خاتون بولنگ کوچ ہیں،انگلینڈ میں پیدا ہونے والی کیتھرین ڈالٹن نے 2015 میں آئرلینڈ کی شہریت حاصل کی، انہوں نے چار ون ڈے اور چار انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے, کیتھرین ڈالٹن دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں، انہوں نے ساؤتھ پنجاب میں فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کیا۔
Pace ace Catherine Dalton (@cathdalton57) joins Multan Sultans as our new Fast Bowling Coach!
— Multan Sultans (@MultanSultans) October 17, 2023
An @ECB_cricket certified Level 3 Advanced Coach, Dalton has previously held coaching positions in the National Fast Bowling Academy in the UK and the Ultimate Pace Foundation in… pic.twitter.com/8tYoX9cf75
کیتھرین ڈالٹن آئی سی بی لیول تھری ایڈوانس کوچ ہیں جبکہ وہ انگلینڈ میں نیشنل فاسٹ بولنگ اکیڈمی میں بھی کوچنگ کر چکی ہیں،اس کے علاوہ کیتھرین ڈالٹن نے پیس فاؤنڈیشن میں بھارت کے دیپک چہار جیسے بولرز کے ساتھ کام کیا۔
پی ایس ایل میں کوچنگ کی ذمہ داریاں ملنے پر کیتھرین ڈالٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ملتان سلطانز کے ساتھ پی ایس ایل میں کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں،انہوں نے کہا کہ میں اس سے پہلے بھی ملتان سلطانز کے ساتھ کام کر چکی ہوں۔