فیول کی فراہمی محدود ہونے کے بعد پی آئی اے نے نیا شیڈول جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیول کی فراہمی محدود ہونے کے بعد پی آئی اے نے نیا شیڈول جاری کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی ایس او کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ایندھن کی محدود پیمانے پر فراہمی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی، کچھ پروازوں کی روانگی کے اوقات میں ردو بدل کیا گیا ہے۔
ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث 17 اکتوبر کو اندروں ملک 13 پروازیں جبکہ 11 بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں، 12 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔
پی آئی اے نے 18 اکتوبر کو 16 بین الاقوامی پروازیں اور 08 اندرون ملک پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چند پروازوں کی آمدوررفت میں تاخیر متوقع ہے، منسوخ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کو متبادل پروازوں پر ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے, مسافر ائر پورٹ آمد سے قبل پی آئی اے کال سینٹر، پی آئی اے دفاتر یا اپنے ٹریول ایجنٹ سے ضرور رابطہ کر لیں۔ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث 17 اکتوبر کو درج ذیل پروازیں منسوخ اور متعدد کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے .
کراچی سے لاہور کی دوطرفہ پروازیں PK-302 اور PK-303 اورPK-306منسوخ کر دی گئی ہیں,جدہ سے لاہور کی پرواز Pk-732 بھی تاخیر سے روانہ ہوگی جبکہ دبئی سے لاہور کی پروازPK-204 کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔
اس کے علاہو لاہور سے دبئی کی پرواز PK-235 بھی تاخیر سے روانہ ہوگی اور لاہورسے دمام کی پرواز PK-246 اورPK-247 اور دوہا سے لاہور کی پروازPk-288 کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ہے .
18 اکتوبر کو شیڈول کی گئی پروازوں میں ردو بدل کیا گیا ہے، 18 اکتوبر کو پی آئی اے کی مندرجہ ذیل پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ بعض کی روانگی میں تاخیر متوقع ہے۔
مدینہ سے لاہور کی پروازPK-748 کی روانگی ،لاہور سے دمام کی پرواز PK-246 اورPK-247 اور لاہور سے دبئی کی پرواز PK-235 بھی تاخیر سے روانہ ہوگی۔
ؒاس کے علاوہ لاہور سے ابوظہبی کی دو طرفہ پروازیں PK-263 اورPK-264 منسوخ اورلاہور سے کویت کی دو طرفہ پروازیں PK-205 اورPK-206 منسوخ کر دی گئی ہیں۔