(24 نیوز) جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کے سابق ناظم اور سابق ایم پی اے کے امیدوار چوہدری عابد جوتانہ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے وفد کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن اور وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار اور مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدر ملک عمر فاروق ،سابق ایم این ایز مطلوب مہدی اور چوہدری فرخ الطاف، سابق ایم پی اے حاجی ناصر للہ بھی شریک ہوئے۔
ان سب کی موجودگی میں سابق ایم پی کے امیدوار چوہدری عابد جوتانہ نے اپنے ساتھیوں سمیت غیر مشروط طور پر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا،اس موقع پر انہوں نے 21 اکتوبر کو قائد میاں نواز شریف کا والہانہ استقبال کرنے کا عزم کا اظہار کیا ۔
چوہدری عابد جوتانہ کے علاوہ مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین صاحبان نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے اعلان کیا ہے ۔
یاد رہے کہ چند روز قبل عابد اشرف جوتانہ نے سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں میاں شہباز شریف نے انہیں مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی تھی،