برطانوی گلوکارلیام پین ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک

وہ اپنے سابق ون ڈائریکشن بینڈ میٹ کے کنسرٹ کےلیے بیونس آئرس آئے  ہوئے تھے

Oct 17, 2024 | 08:44:AM
برطانوی گلوکارلیام پین ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابقہ بینڈ ون ڈائریکشن کے گلوکار لیام پین بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کے تیسرے فلور سے گر کر ہلاک ہوگئے۔ 

بیونس آئرس پولیس کے مطابق 31 سالہ لیام پین ارجنٹائن کے دارالحکومت میں واقع ہوٹل کی تیسری منزل سے گرے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اورموقع پر ہی چل بسے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین نے موقع پر ہی ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی تھی۔

ارجنٹائن میڈیا کے مطابق لیام پین اپنے سابق ون ڈائریکشن بینڈ میٹ نیل ہوران کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے بیونس آئرس آئے  ہوئے تھے۔