(ویب ڈیسک)سابقہ بینڈ ون ڈائریکشن کے گلوکار لیام پین بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کے تیسرے فلور سے گر کر ہلاک ہوگئے۔
بیونس آئرس پولیس کے مطابق 31 سالہ لیام پین ارجنٹائن کے دارالحکومت میں واقع ہوٹل کی تیسری منزل سے گرے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اورموقع پر ہی چل بسے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین نے موقع پر ہی ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی تھی۔
ارجنٹائن میڈیا کے مطابق لیام پین اپنے سابق ون ڈائریکشن بینڈ میٹ نیل ہوران کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے بیونس آئرس آئے ہوئے تھے۔