کراچی اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

ڈاکوسبزی منڈی جانےوالی سوزوکی کو لوٹ رہے تھے، شہید اہلکارایس ایس پی ویسٹ کا گن مین تھا

Oct 17, 2024 | 09:17:AM

(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں ڈکیٹی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران پیش آیا، ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیاتھا تاہم زخمی ڈاکو ہسپتال پہنچائے جانے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔

فائرنگ سے شہید ہونے والا پولیس اہلکار ایس ایس پی ویسٹ کا گن مین تھا۔

زخمی شہری کے مطابق ملزمان سبزی منڈی جانے والی سوزوکی کو لوٹ رہے تھے،ملزمان نے 5 سبزی فروشوں سے 50 ہزار سے زائد کی رقم لوٹی، لوٹ مار کے دوران سادہ لباس میں پولیس اہلکار نے ملزمان پر فائرنگ کی تو ملزمان نے اہلکار پر جوابی فائرنگ کردی، دو طرفہ فائرنگ کے دوران شہری کو بھی گولی لگی۔

مزیدخبریں