تعلیمی اداروں میں ہراسگی واقعات کی تحقیقات، درخواست سماعت کیلئے مقرر
عدالت حکومت کوزیرتعلیم طالبات کےتحفظ کو یقینی بنانےکابھی حکم دے: درخواست گزار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تعلیمی اداروں میں طالبات ہراسگی واقعات کی تحقیقات کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں میں طالبات کوہراساں کرنے کے واقعات پرتحقیقات کیلئے درخواست رجسٹرار آفس نے سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم آج شہری شکیل بٹ کی درخواست پرسماعت کریں گی،درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ پنجاب یونیورسٹی میں بچی کی مبینہ خودکشی کاواقع سامنےآیا،مقامی سرکاری یونیورسٹی میں طالبات نےہراساں کیےجانےکیخلاف احتجاج کیا،پنجاب کےدیگرتعلیمی اداروں میں طالبات کی ہراسگی کےواقعات رپورٹ ہوئے۔
استدعا ہےکہ عدالت تعلیمی اداروں میں طالبات کی ہراسگی کےواقعات کی تحقیقات کاحکم دے،عدالت حکومت کوزیرتعلیم طالبات کےتحفظ کو یقینی بنانےکابھی حکم دے۔