دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
1993 سے ہر سال 17 اکتوبر کو دنیا بھرمیں غربت کے خاتمے کا دن منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد ترقی پذیر ممالک سے غربت کا خاتمہ اور غریبوں کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے،اقوام متحدہ کے طے کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف میں پہلا ہدف دنیا بھر سے غربت کا خاتمہ ہے تاہم یہ ہدف تاحال تکمیل سے کوسوں دور ہے۔
پاکستان کی ایک تہائی سے زیادہ آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے جسے صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات سمیت ایک مناسب معیار زندگی میسر نہیں، غربت کے ساتھ بیروزگاری اور معاشرے میں جرائم بھی بڑھتے ہیں،اقوام متحدہ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی آبادی کا 7 فیصد یعنی تقریباً 575 ملین لوگ 2030 تک انتہائی غربت کا شکار رہ سکتے ہیں۔
غربت کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔