جدہ: گداگروں کے خلاف کارروائی،پاکستانی خاتون سمیت متعددگرفتار

Oct 17, 2024 | 10:06:AM

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے شہر جدہ میں گداگروں کے خلاف کارروائی کے دوران متعددبھکاریوں کوگرفتارکرلیاگیا ۔

سعودی میڈیا کے مطابق جدہ کی مختلف دکانوں،مالز اور کار پارکنگ سے متعدد گداگر خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتارہونے والے گداگروں میں یمنی اور پاکستانی خاتون بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گداگروں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔

 

مزیدخبریں