سینئرز کے منع کرنے کے باوجود میں"دیوداس" کرنا چاہتاتھا،شاہ رخ خان

ہمیشہ محسوس کیا ہے کہ بڑی فلمیں بناؤں جومیرے والدین جنت سے دیکھ سکیں

Oct 17, 2024 | 10:26:AM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے بڑی فلمیں بنانے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ مجھے کئی سینئرفنکاروں نے فلم"دیوداس"میں کام کرنے سے منع کیاتھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلمی دنیا میں میرے آنے سے پہلے میرے والدین کا انتقال ہو چکا تھا،مجھے نہیں معلوم کسی وجہ سے میں نے ہمیشہ محسوس کیا ہے کہ میں ایسی فلمیں بناؤں جو بہت بڑی ہوں تاکہ میرے ماں باپ انہیں جنت سے دیکھ سکیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اس پوڈ کاسٹ میں اپنی ماضی کی سپرہٹ فلم"دیوداس" کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

بالی ووڈ کے کنگ نے بتایا کہ فلم "دیوداس" کرنے کے حوالے سے کئی سینئر اداکاروں نے منع کیا تھا لیکن میں یہ فلم کرنا چاہتا تھا جو باکس آفس پر ہِٹ ثابت ہوئی تھی۔

 

مزیدخبریں