(24نیوز)کراچی کی عدالت نے بچوں کی اسمگلنگ اور کاغذات میں ردو بدل کے مقدمے میں نامزد سماجی رہنما صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
صارم برنی کے وکیل کے مطابق ایف آئی اے ٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ 5 ماہ گزرنے کے باوجود تفتیشی افسرنے مقدمےکا چالان پیش نہیں کیا، جن بچوں کو اسمگل کرنے کا الزام ہے وہ کراچی میں موجود ہیں۔
صارم برنی کے وکیل نے کہا کہ صارم برنی ضمانت کا مستحق ہے، ضمانت منظورکی جائے۔
واضح رہے کہ صارم برنی کوکراچی ایئرپورٹ سےگرفتار کیا گیا تھا۔