بشنوئی گینگ سلمان خان کی مدد کرنیوالوں کے پیچھے پڑ گیا، قتل کی دھمکیاں

Oct 17, 2024 | 11:38:AM

(24 نیوز)حال ہی میں بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کو قتل کرنے والا لارنس بشنوئی گینگ سلمان خان کی مدد کرنیوالوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بشنوئی گینگ سلمان خان کے ساتھ تعاون کرنے والوں کا بھی دشمن بن گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بشنوئی گینگ کا دھمکی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سلمان خان کے گھر کے باہر گولیاں چلائی جا چکی ہیں مگر اب جو شخص سلمان کی مدد کرے گا اسے بھی ہم اپنے نشانے پر رکھیں گے۔بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ پوسٹ کی تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی کو ہفتے کی شب باندرہ ایسٹ میں ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں بابا صدیقی کے تین قاتلوں میں سے گرو میل سنگھ اور دھرمراج کشیپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ شیوکمار گوتم اس وقت فرار ہے۔ چوتھے مشتبہ ہریش کمار بالاکرم نشاد کو پیر کو اتر پردیش میں گرفتار کر کے ممبئی لایا گیا۔

مزیدخبریں