دہشتگردی نے بیروزگاری و غربت میں اضافہ کیا: فیصل کریم کنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی نے بیروزگاری اور غربت میں اضافہ کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے غربت کےخاتمےکے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لیے پالیسیوں اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،غربت کے خاتمے کیلئے فلاحی اور ترقیاتی منصوبے انتہائی ضروری ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے میں معاشی آسودگی کیلئے قیام امن ترجیحات ہیں۔