عارضی مہنگائی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں: مریم نواز
مضبوط، خوشحال اور مستحکم معاشرہ تب ہی ممکن ہے جب کمزور اور پسماندہ طبقات کا ہاتھ تھام لیا جائے:غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ مضبوط، خوشحال اور مستحکم معاشرہ تب ہی ممکن ہے جب کمزور اور پسماندہ طبقات کا ہاتھ تھام لیا جائے۔
غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہاکہ غربت محض ایک اقتصادی مسئلہ نہیں، بلکہ تعلیم، صحت، اور انصاف کے عدم دستیابی کا نتیجہ ہے،منصب سنبھالتے ہی معاشرتی انصاف اور اقتصادی ترقی کے ذریعے غربت کے خاتمے کا عہد کیا-
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غریب بے گھر افراد کے لیے “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام لانچ کیا ، کسانوں کےلئے 400 ارب کا تاریخی کسان پیکج شروع کیا ہے ، ہرنوجوان کو غربت سے بچانے کے لئے سکلز پروگرام،روزگار کے مواقع اور دیگر اختراعی اقدامات کئے جارہے ہیں،سپیشل افراد کی معاشی معاونت کےلئے ہمت کارڈ لانچ کیا ہے، خواتین کی غربت ختم کرنے کے لئے معاشی خودمختاری کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں، عارضی مہنگائی کا خاتمہ اور اشیائے ضروریہ کے نرخ میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں،ان کامزید کہناتھا کہ غربت کے خاتمے کی جدوجہد میں کامیابی مشترکہ ذمہ داری نبھانے سے مشروط ہے۔