راسخ الہٰی سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس،وکلا آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے طلب

Oct 17, 2024 | 12:05:PM

(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے راسخ الہٰی، زارا الہٰی سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمہ سے متعلق راسخ الہٰی، زارا الہٰی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں خارج کرانے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت راسخ الہٰی، زارا الہٰی سمیت دیگر نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جبکہ سارہ انور عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر سارہ انور کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے نے عبوری ضمانت منظوری کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے، ایف آئی اے نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے عبوری ضمانتیں قانون کے برعکس کنفرم کیں، عدالت عبوری ضمانتیں منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں