بچوں کوسوشل میڈیا استعمال کرنے کی آزادی نہیں دینی چاہیے،ندایاسر

 میری بیٹی کی عمر 15 سال سے زیادہ لیکن ابھی تک انسٹاگرام ریلز بنانے کی اجازت نہیں 

Oct 17, 2024 | 12:11:PM

(ویب ڈیسک) معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے بچوں کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ والدین کی جانب سے بچوں پراس حوالے سے سختی ہونی چاہیے۔

ندا یاسر نے حال ہی میں نجی ٹی وی پرپیش ہونے والے اپنے مارننگ شو میں پینل ڈسکشن کے دوران اپنی 15 سال سے بڑی عمر کی بیٹی کے لیے بنائے گئے اصول و ضوابط کے بارے میں بات کی۔

پینل ڈسکشن کے دوران شرکاء میں موجود ایک خاتون نے اپنا مسئلہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو ریلز بنانے کا بہت شوق ہے اور وہ سوشل میڈیا کا اتنا زیادہ استعمال کرتی ہے کہ اب اس کی پڑھائی پر بھی توجہ نہیں رہی اور اگر اسے منع کرو تو بدتمیزی کرنے لگتی ہے۔ 

ندا یاسر نے خاتون کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کی عمر 15 سال سے زیادہ ہو گئی ہے لیکن ابھی تک اسے اپنے والد کی جانب سے انسٹاگرام ریلز بنانے کی اجازت نہیں ہے،حالانکہ ہم لوگوں کا شوبز انڈسٹری سے تعلق ہے اور عموماً یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس انڈسٹری کے لوگ لبرل ہوتے ہیں۔

معروف اداکارہ ومیزبان نے بتایا کہ ہم لوگ شوبز انڈسٹری سے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم نے اپنی بیٹی کو اس طرح سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں:سینئرز کے منع کرنے کے باوجود میں"دیوداس" کرنا چاہتاتھا،شاہ رخ خان

ندا یاسر نے خاتون کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو چھوٹی عمر میں زیادہ آزادی نہیں دینی چاہیے،ان پر کچھ پابندیاں عائد کرنا ضروری ہوتا ہے اور آپ کی بیٹی ابھی صرف 15 سال کی ہے، ابھی آپ کو اسے ان سب چیزوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے،اُنہوں نے خاتون سے کہا کہ آپ اپنے شوہر سے کہیں کہ وہ بیٹی پر تھوڑی سختی کریں، ایسی صورتِ حال میں بچوں پر ہمیشہ والد کی سختی کی ضرورت پڑتی ہے۔

مزیدخبریں