9 مئی کیس، علی امین گنڈاپور کی ضمانت خارج

Oct 17, 2024 | 12:34:PM
9 مئی کیس، علی امین گنڈاپور کی ضمانت خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عدالت نے 9 مئی واقعے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ضمانت خارج کر دی۔

فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی واقعے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کر دیں، جن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، اسد عمر سمیت دیگر شامل ہیں۔

پی ٹی آئی وکیل کے مطابق دونوں رہنماؤں کی عدم پیشی کے باعث عدالت نے ضمانتیں خارج کیں جبکہ راجہ بشارت کی ضمانت قبل ازوقت گرفتار کنفرم ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو عدالت نے آج طلب کر رکھا تھا تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے, ان کے خلاف 9 مئی واقعے پر فیصل آباد میں 4 مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان نامزد ہیں، 9 مئی واقعے کے مقدمے مختلف شہروں میں درج کیے گئے تھے۔