قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں کپتان اور ہیڈ کوچ کا اختیار ختم

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کمیٹی کے ارکان کی تعداد سات سے پانچ کردی

Oct 17, 2024 | 12:59:PM
قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں کپتان اور ہیڈ کوچ کا اختیار ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں کپتان اور ہیڈ کوچ کے اختیار کو ختم کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پندرہ رکنی سکواڈ اور پلیئنگ الیون کے فیصلے صرف پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ کپتان اور کوچ سے صرف مشاورت کی جائے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پندرہ رکنی سکواڈ کا فیصلہ عاقب جاوید، اظہرعلی، علیم ڈار، اسد شفیق اور حسن چیمہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کہا ہے کہ کپتان اور کوچ سے صرف مشاورت کی جائے گی لیکن حتمی فیصلہ سلیکٹرز کا ہی ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کمیٹی کے ارکان کی تعداد سات سے پانچ کردی گئی ہے، کپتان اور ہیڈ کوچ کا سلیکشن کے وقت ووٹ کا اختیار ختم کردیا گیا، ایکس آفیشل ونان ووٹنگ ممبرز کا سلیکشن کمیٹی سے کردار بھی ختم کردیا گیا۔