بنگلور ٹیسٹ : نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت 46 پر ڈھیر

5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ، ہوم گراؤنڈ کا کم ترین ، ٹیسٹ کی تاریخ کا اٹھارواں کم ترین سکور

Oct 17, 2024 | 13:17:PM
بنگلور ٹیسٹ : نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت 46 پر ڈھیر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنگلورو میں بھارت کا بھیانک آغاز پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پوری ٹیم 46 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔5 کھلاڑی کھاتہ نہ کھول سکے اور صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ مجموعی طور پر 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے ۔ رشبھ پانت نے سب سے زیادہ 2 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

میٹ ہنری نے 5 جبکہ ولیم نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔بنگلور ٹیسٹ میں پہلے روز بارش کی وجہ سے ایک گیند بھی نہ پھینکی جا سکی تھی۔

  یاد رہے کہ 46 رنزبھارت کا اپنے ملک میں سب سے کم سکور ہے جبکہ یہ مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا 18واں  کم ترین سکور ہے۔