(ایاز رانا)سونے کا بھاؤ ملکی اور عالمی منڈیوں میں تاریخی بلندی پر پہنچ گیا،ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2 ہزار 682 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔