ڈرامے میں اداکاری کا شوق شہری کو لے ڈوبا

لاہور کے عامر عباس ہنی ٹریپ کا شکار ہوکر کچے کےڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے ، رہائی کیلئے کروڑوں کا مطالبہ

Oct 17, 2024 | 14:56:PM
ڈرامے میں اداکاری کا شوق شہری کو لے ڈوبا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈرامے میں اداکاری کا شوق رکھنے والا لاہور کا شہری کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھ چڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والا شہری ہنی ٹریپ کا شکار ہو کر کچے کے ڈاکوؤں کے نشانے پر آگیا۔

36 سالہ عامر عباس کو چند روز قبل اداکاری کے لیے سندھ سے کال موصول ہوئی، عامر عباس کو کال کرنے والے نے ڈرامے میں کام کرنے کے لیے کیلئے سندھ بلوایا۔

ذرائع کے مطابق بلوانے والوں نے عامر عباس کو کرائے کے پیسے بھی بھیجے، عامر اپنے ساتھ اداکاری کی شوقین ایک خاتون کو بھی ساتھ لے گیا۔

بعد ازاں سندھ پہنچ کر عامر عباس کو کچے کے ڈاکوؤں نے پکڑ لیا۔ رپورٹ کے مطابق زنجیروں سے باندھ کر عامر عباس پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اداکاری کرنے کی غرض سے جانے والے عامرعباس پر کچے کے ڈاکوؤں نے تشدد کی ویڈیو اہلخانہ کو بھی بھیجی ہے۔ جس کے بعد وہ اسے چھوڑنے کے عوض کروڑوں روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔

تشدد کے دوران عامر عباس نے اہلخانہ کو جلد از جلد پیسوں کے انتظام کرنے کا کہا ہے۔