ٹریفک پولیس کی غیر ذمہ داریاں، بغیر ہیلمٹ کار چلانے پر چالان کردیا

موٹرسائیکل پر سوارہیلمٹ پہنے شخص کو بھی2ہزار جرمانہ کر دیا ، ٹریفک کے اصولوں کی پاسداری کرنے کا درس دینے والی سٹی ٹریفک پولیس کو اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت , شہری

Oct 17, 2024 | 15:24:PM

(دلبر خان) سٹی ٹریفک پولیس  کی غیر ذمہ داریاں عروج  پر پہنچ گئیں،  سنگنلز پر لگائے جانیوالے کیمروں سے شہریوں کے غلط چالان کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

شہری عارف حسین کو بغیر ہیلمٹ 2000 روپے کی چالان ٹکٹ دی گئی حالانہ چالان ٹکٹ پر موجود تصویرمیں وہ ہیلمٹ پہنے اپنی موٹرسائیکل پر منزل مقصود کی جانب گامزن ہیں۔ 

دوسری طرف محمد عمر نامی شخص کی کار کا چالان کیا گیا ہے ،2000 روپے جرمانے کے ساتھ موجود چالان ٹکٹ پر جو چالان کیا گیا اس میں انہیں بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے پر قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے اصولوں کی پاسداری کرنے کا درس دینے والی سٹی ٹریفک پولیس کو اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں