شاہ رخ خان دنیا کے 10 خوبصورت ترین اداکاروں میں شامل 

بالی ووڈ کنگ فہرست میں شامل ہونےوالے واحد ہندوستانی،برطانوی اداکار ادریس ایلباکا نواں نمبر

Oct 17, 2024 | 15:29:PM
شاہ رخ خان دنیا کے 10 خوبصورت ترین اداکاروں میں شامل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان دنیا کے صف اول کے 10 خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کا نام خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں مشہور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر جولین ڈی سلوا کے ذریعے کیے گئے ایک سائنسی مطالعہ کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے،اس سائنسی تحقیق میں’’گریک گولڈن ریشو آف بیوٹی فائی‘‘ کا استعمال کرتے ہوئے چہرے کی ہم آہنگی اور خوبصورتی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

ڈی سلوا نے چہرے کی نقشہ سازی کا جدید سافٹ ویئر استعمال کیا تاکہ اندازہ لگایا جاسکے کہ مختلف ستاروں کے چہرے کی خصوصیات گولڈن ریشو سے کس حد تک مطابقت رکھتی ہیں،یہ فارمولا روایتی طور پر آرٹ اور ڈیزائن میں جمالیات کی پیمائش کےلیے استعمال ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے بعد شاہ رخ خان دنیا کے خوبصورت ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جس میں ان کا نام دسویں نمبرپرہے،شاہ رخ خان کے چہرے کی ہم آہنگی کا اسکور 86 اعشاریہ 76 رہا جو کافی متاثر کن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یشما گِل کوبولڈ تصاویر اور ویڈیوزپرسوشل میڈیاصارفین کی شدیدتنقید کا سامنا

پلاسٹک سرجن ڈاکٹر جولین ڈی سلوا نے بتایا کہ چہرے کی ہم آہنگی کے مختلف پہلوؤں کو ناپنے کے لیے ایک تناسب کا استعمال کیا گیا جس میں شاہ رخ خان واحد بھارتی اداکار ہیں، جو اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں،اس سائنسی تحقیق کی فہرست میں کئی دیگر اداکار بھی شامل ہیں جنہوں نے شاہ رخ خان سے زیادہ درجہ حاصل کیا۔ 

2024 کے 10 سب سے خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں 2023 کی درجہ بندی سے واپس آنے والے صرف دو ستارے شامل ہیں،شاہ رخ خان اس فہرست میں شامل ہونے والے واحد ہندوستانی اداکار ہیں،فہرست کے مطابق برطانوی اداکار ادریس ایلبا نے 87 اعشاریہ 94 کے اسکور کے ساتھ نویں پوزیشن حاصل کی۔