(راؤ دلشاد)وزیراعلی مریم نواز شریف کا 130 ارب روپے کے ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ۔
جامعات میں انفارمیشن ڈیسک قائم،ہونہار سکالر شپ کے تحت 68ڈسپلن/مضامین کے طلبہ کو سکالر شپ دیا جائے گا،وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر سال 30ہزار طلبہ کو سکالر شپ ملیں گے،پنجاب بھر کی50 پبلک سیکٹریونیورسٹیز کے طلبہ سکالر شپ حاصل کر سکیں گے،انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے تحت 4سے5سال تک سکالر شپ مہیا کئے جائیں گے۔
طلبہ کی اہلیت کا تعین کرنے کے لئے میٹرک کے 30فیصد اور انٹر میڈیٹ کے 70فیصد مارکس سے میرٹ بنے گا،ہونہار سکالر شپ کے تحت طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی،22سال سے کم عمر3لاکھ سے کم آمدن رکھنے والے پنجاب کے شہری سکالر شپ کے لئے اپلائی کر سکیں گے،ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبہ بھی سکالر شپ کے لئے اپلائی کر سکیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کاہر طالب علم میرا بیٹا اور ہر طالبہ میری بچی ہے،طلبہ کو ہائر ایجوکیشن کے لئے خالصتا میرٹ کی بنیاد پر سکالر شپ دئیے جائیں گے،ہونہار سکالر شپ کا مقصد محدود وسائل کے ساتھ اچھے نمبرز حاصل کرنے والے طلبہ کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرناہے،honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk پر 18اکتوبر تک سکالر شپ کے لئے اپلائی کیا جا سکے گا۔