اسد قیصر کے بھائی کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل کر دیا گیا ۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کوڈی چوک احتجاج کیس میں سات روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انسداددِہشتگردی عدالت پیش کیاگیا،اےٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے عدنان خان کو جوڈیشل کردیا،وکیل صفائی عائشہ خالد کی جانب سے عدنان خان کی درخواست ضمانت دائر کی ، عدنان خان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا ،اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔