ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 6کروڑ 40لاکھ ڈالر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)ملکی زرمبادلہ ذخائر 6کروڑ40لاکھ ڈالر اضافے سے بڑھ کر 16ارب 11کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس سے مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 11 ارب 2 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ،دوسری جانب کمرشل بینکوں سے ایک ہفتے میں 15.10 کروڑ ڈالر نکالے گئے۔جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.23 ارب ڈالر سے کم ہوکر 5.08 ارب ڈالر ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں:سستی سواری بھی عوام کی پہنچ سے دور