(شکیل سلطان) ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا، پاکستان کے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے 36 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ، انگلش ٹیم کو جیت کے لئے مزید 261 رنز درکار ہیں۔
ملتان میں جاری پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگ میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنا لئے، پہلی اننگز میں سینچری کرنے والے انگلش اوپنر بین ڈکٹ صفر پر ساجد خان کی بال پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، زیک کراؤلی 3 رنز بنا کے نعمان علی کی بال پر محمد رضوان کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہوئے، مڈل آڈر بلے باز اولی پوپ 21 اور تجربہ کار جوروٹ 12 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 221 رنز پر آل آؤٹ ہوئی، انگلینڈ کو پاکستان سے جیتنے کےلۓ مزید 261 رنز درکار ہیں، پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا 63، سعود شکیل 31، کامران غلام 26، محمد رضوان 23 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، ان کے علاوہ صائم ایوب 22، شان مسعود 11، عبداللہ شفیق 4، نعمان علی اور عامر جمال 1،1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ساجد خان 22 رنز بنا کر آؤٹ جبکہ زاہد بغیر کوئی رنز بنائے ناقابلِ شکست رہے، پاکستان کی دوسری اننگز میں 17 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ساجد خان نے ملتان میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کی دوسری اننگز میں شعیب بشیر نے 4، جیک لیچ نے 3، بریڈن کارس 2 اور میتھیو پوٹس نے 1 وکٹ حاصل کی۔
دن بھر کرکٹ شائقین کا سٹیڈیم میں آمد کا سلسلہ جاری رہا، دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل کل صبح 10 بجے شروع ہوگا، کل بھی تمام انکلوثرز میں انٹری بذریعہ ٹکٹ ہوگی، سٹیڈیم اور اطراف میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔