(قیصر کھوکھر )حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں آئندہ 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب مین آئندہ 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ ہو گی ، اس دوران صوبہ بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس ریلی پر پابندی ہو گی ،پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہو گا،دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا،سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔