وزارت خارجہ میں ایک روزہ تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان اجلاس کے انعقاد کے بعد وزارت خارجہ میں کل تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
وزارت خارجہ کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزارت خارجہ میں کل بروز جمعہ تعطیل ہو گی ،تاہم نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ کے دفاتر اپنا کام جاری رکھیں گے, وزارت خارجہ کے قونصلر سیکشن, کمیونیکیشن سیکشن بھی فعال رہیں گے, کراچی, لاہور, پشاور, کوئٹہ اور گجرات کے لائزون یا کیمپ دفاتر بھی کل اپنا کام جاری رکھیں گے,
بیرون ممالک موجود پاکستانی مشن بھی کل کام کرتے رہیں گے, وزارت خارجہ کے جن دفاتر کی میٹنگ یا اجلاس پہلے سےطے شدہ ہیں وہ کھلے رہیں گے۔