(روزینہ علی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ آج بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی لیکن آئینی بنچ پر ابھی تک کوئی چیز فائنل نہیں کی۔
قومی اسمبلی ایوان میں بلاول بھٹو کی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کا معاملہ چل رہا ہے، اس میں پھر سب کو آن بورڈ لینا پڑتا ہے، بلاول بھٹو صاحب پہلے بھی آئے تھے ڈسکشن ہوئی، باقی کچھ باتیں پرائیوٹ تھیں، انہوں نے بہت اچھی باتیں کیں، آئینی بنچ پر ابھی کوئی چیز فائنل نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ خان صاحب سے ملاقات کے بعد ان سے گفتگو کریں گے، کوشش تھی کہ مولانا صاحب کے ساتھ آج ملاقات ہو جائے لیکن آج ملاقات نہیں ہو سکتی، کوشش ہے کہ مولانا صاحب کے ساتھ کل جمعے کے بعد ملاقات کر لیں، بلاول بھٹو کے ساتھ ڈسکشن ہماری قانون سازی پر ہوئی۔