آئینی ترمیم کا معاملہ، اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم کو حمایت کی یقین دہانی

Oct 17, 2024 | 21:16:PM

(اویس کیانی)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے آئینی ترمیم کے معاملے پر حمایت کی یقین دہانی کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس  ہوا،اجلاس میں آئینی ترمیم کے حوالے سے اتحادیوں جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق آئینی بینچ بنے گا ،بینچ کے سربراہ اور ممبران کی منظوری  پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی دے گی ،خصوصی کمیٹی میں حکومت اپوزیشن ارکان شامل ہوں گے اور سپیکر بھی اس کا حصہ ہوں گے ،ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ بھی آئینی ترمیم کا حصہ  ہے،چیف جسٹس کیلئے3یا 5 ججز کے ناموں کا پینل وزیراعظم کو بھجوایا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں کے معاملے پر بھی ارکان کو بریف کیا گیا،عام شہریوں کے تمام کیسز فوجی عدالتوں میں نہیں جائیں گے ،صرف فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے اور خصوصا ًدہشتگردی کے کیسز فوجی عدالتوں کے سپرد ہوں گے۔ 

ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کل ایوان میں پیش کئے جانے کا امکان ہے،ہفتے کے دن ووٹنگ کروانے کا پلان  ہے،آئینی ترمیم کے معاملے پر اتحادیوں نے وزیراعظم کی حمایت کی یقین دہانی کروا دی،پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس صبح 11 بجے ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا اعلان

مزیدخبریں