انہوں نے خود اپنے لوگوں کو خیبرپختونخوا میں قید کر رکھا ہے ، عطاءاللہ تارڑکا اسمبلی میں اظہار خیال

Oct 17, 2024 | 21:22:PM

(عثمان خان )وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا  تھا کہ انہوں نے اپنے بندے خود خیبر پختونخوا میں قید کیے ہوئے ہیں ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھاکہ عیہاں لمبی چوڑی تقریر کی گئی، انہوں نے کبھی برداشت نہیں دکھائی،ملک کی سیاسی روایات صاف شفاف تھیں جن کو زہر آلود کیا گیا،یہ کبھی فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کی بات نہیں کرتے،انہوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا،یہ 9 مئی کو شہیدوں کے مجسمے گرا کر ٹھڈے مارتے ہیں،ان کی بھرپور کوششوں کے باجود ایس سی او کا کامیابی سے انعقاد ہوا،کیا فریال تالپور کسی کی بہن نہیں تھی، کیا مریم نواز کسی کی بیٹی نہیں تھی،آج چیخ چیخ کر کہا جارہا ہے کہ خواتین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،انہوں نے تمام حدیں پار کیں،انہوں نےخیبرپختونخوا میں اپنے لوگوں کو خود اغوا کر کے بند کیا ہوا ہے،وقت آگیا ہے کہ ریاست کی رٹ قائم کی جائے،آج جھوٹا بیانیہ بنایا جارہا ہے۔

 لیگی رہنما کا مزید کہنا تھاکہ انہوں نے ہمشیہ ہماری شرافت کو ہماری کمزوری سمجھا،آج پاکستان ترقی کررہا ہے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے،یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں فلاں نہیں تو پاکستان نہیں،

کوئی سیاسی جماعت پاکستان سے بڑھی نہیں ہے۔

مزیدخبریں