لاہور ہائیکورٹ کے اسٹیبلشمنٹ افسران کے تبادلے 

Oct 17, 2024 | 22:34:PM

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ کے اسٹیبلشمنٹ افسران کے تبادلے کر دیئے گئے۔

پندرہ سال سے  پروٹوکول افسرکی حیثیت سے تعینات گریڈ 20 کے ڈپٹی رجسٹرار زبیر افسر کو تبدیل کر دیاگیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کیا،ڈپٹی رجسٹرار پروٹوکول محمد زبیر آصف کو ڈپٹی رجسٹرار  کیس فکسچر برانچ تعینات کر دیا گیا،علی احمد ملک کیس فکسچر برانچ سے ڈپٹی رجسٹرار پروٹوکول لاہور ہائیکورٹ تعینات کر دیئے گئے۔

ڈپٹی رجسٹرار محمد عرفان کا سروسز برانچ سے پی اینڈ ڈی برانچ تبادلہ  کر دیا گیا،ڈپٹی رجسٹرار سے اسسٹنٹ رجسٹرار کے عہدے پر تنزلی پانے والے افسر سید عامرعلی کی بھی تعیناتی کردی گئی، پول برانچ سے  سید عامر علی اسسٹنٹ رجسٹرار لیجیسلیشن اینڈ لیٹیگیشن تعینات  کر دیئے گئے۔

اسی طرح   اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسرمحمد توقیر کا پروٹوکول ٹو  برانچ سے  بہاولپور بنچ تبادلہ  کر دیا گیا، ایڈمن آفس کوآرڈینیٹر،محمود الحسن کا پروٹوکول ون  برانچ سے  ڈپٹی رجسٹرار مانیٹرنگ آفس تبادلہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، آئینی ترمیم سے متعلق اہم بیان

مزیدخبریں