ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

Oct 17, 2024 | 23:23:PM
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے 135 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انیک بوش ناقابل شکست 74 رنز اور لورا وولوارڈ 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

قبل ازیں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ بیچ مونی 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ جنوبی افریقا کی آیابونگا کھاکا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے