(ویب ڈیسک)بھارت میں آئے روز شادی سے متعلق واقعات خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں، ایسا ہی ایک اور واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹک کے گوروا ضلع کی ایک لڑکی نے گاؤں میں سڑک کی خستہ حالی کے باعث شادی سے انکار کردیا ہے، لڑکی نے وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ کو خط لکھا ہے کہ ”میں اس وقت تک شادی نہیں کروں گی جب تک یہاں کی سڑک ٹھیک نہیں کردی جاتی‘‘۔
رامپورہ گاؤں جو داونگیرے چتردرگہ سرحد پر مایا کونڈہ ہوبلی سے ملتا ہے، اس گاؤں میں چالیس گھر ہیں، یہاں کے لوگوں کو بہتر سڑک اب تک نہیں نصیب ہو سکی ہے۔ہر سال بارش ہوتی ہیں تو لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سڑک کے خستہ حال ہونے کی وجہ سے زیادہ تر طلبا نے اپنی پڑھائی ترک کردی ہے، لیکن کچھ بچے سات کلومیٹر کی مسافت طے کر کے سکول جاتے ہیں۔
دوسری اہم وجہ یہ بھی ہے کہ سڑک خستہ حال ہونے سے باعث لوگ اپنے بچوں کی شادی اس گاؤں میں کرنے سے کتراتے ہیں اور نہ ہی یہاں کی لڑکیوں سے کوئی جلدی شادی کرنے کیلئے تیار ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ گاؤں کی بندو نامی لڑکی نے مودی سرکار اور وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 6سالہ بچی سے ریپ، ملزم ریل پٹری پر مردہ پایا گیا