(مانیٹرنگ ڈیسک)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاول نگر میں بجلی غائب،آکسیجن کا انتظام نہ ہونے پر مبینہ طور پر 3نومولود انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں بچے چلڈرن وارڈ میں زیر علاج تھے، نومولود بچوں کے ورثا کی جانب سے ہسپتال پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ عملے کی لاپرواہی اور آکسیجن نہ ملنے پر بچوں کی ہلاکت ہوئی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق انتقال کرجانے والے بچوں کی پیدائش نجی ہسپتالوں میں ہوئی تھی جنہیں تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیاتھا۔
ہسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ جنریٹر آپریٹر دیر سے پہنچاجس کےباعث جنریٹر نہیں چل سکا۔دوسری جانب سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کرنیکا فیصلہ