10ماہ کی جدائی۔۔۔وسیم اکرم آسٹریلیا چلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) شنیرا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر وسیم اکرم کے ہمراہ اپنی نئی سیلفی شیئر کی جس میں یہ جوڑی بےحد خوش نظر آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اپنی اہلیہ شنیرا کے ساتھ طویل عرصے بعد سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔10 ماہ کی طویل عرصے کی دوری برداشت کرنے کے بعد بالآخر وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرا اور بیٹی عائلہ کے پاس آسٹریلیا چلے گئے ہیں۔
اس ضمن میں شنیرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا اور مداحوں کے ساتھ اپنی خوشی شیئر کی۔انسٹاگرام پر سیلفی شیئر کرتے ہوئے شنیرا نے کیپشن میں ’خوش‘ لکھا یعنی وہ طویل عرصے بعد اپنی مکمل فیملی کو دیکھ کر بہت خوش ہیں، شنیرا اور وسیم اکرم کی اس سیلفی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے کے لیے گزشتہ دنوں ہی میلبورن پہنچے تھے۔ گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کے باعث سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے پر 3 نومولود انتقال کرگئے