(مانیٹرنگ ڈیسک ) اردن میں سفاک شوہر نے اپنے بچوں کے سامنے بیوی پر تیل چھڑک کر آگ لگا زندہ جلا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 51 سالہ شوہر نے 28سالہ بیوی ھیفا ابو ھانی کو بچوں کے سامنے تیل چھڑک کر آگ لگا دی ۔ ملزم نے بیوی کو زندہ جلانے کے بعد اس کی طبی امداد کی فراہمی میں بھی رکاوٹیں کھڑی کیں اور ایمبولینس کو نہیں پہنچنے دیا ، خاتون کو بڑی مشکل سے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔
دوسری جانب زندہ جلائی گئی خاتون نے واقعے سے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک پوسٹ لکھی تھی۔ العربیہ کو دیئے گئے ایک بیان میں مقتولہ کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ اس کی بیٹی کے قاتل اس کے شوہر کو سخت ترین سزا دی جائے۔
ھیفا کے والد نے بتایا کہ مجرم منشیات کا استعمال کرتا تھا، ان کی بیٹی نے اسے منشیات چھوڑنے پر آمادہ کرنے کی بہت کوشش کی مگر کوئی فائدہ نہ ہوا تو اس نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے اسے منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار کیا اور جیل کی سزا دی۔ رہائی پانے کے بعد اس نے بیوی پر تشدد شروع کردیا۔
سوشل میڈیا پر ویمن موومنٹ ان اردن پیج نے انسٹاگرام اکاونٹ کے ذریعے اس خوفناک جرم کا پردہ چاک کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت پنجاب کےکن شہروں میں بارش ہو گی
ظالم شوہر نے بچوں کے سامنے بیوی کو زندہ جلا دیا۔۔ وجہ کیا بنی ؟ جانیے
Sep 17, 2021 | 11:52:AM