برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا ؟ فیصلہ آج ہوگا

Sep 17, 2021 | 12:54:PM

 (24نیوز) برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا،نئے سسٹم کے تحت 12 اہم ممالک ریڈ لسٹ سے باہر آسکتے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ریڈ لسٹ سے نکلنے کا امکان 50 فیصد ہے،نئے سسٹم کے تحت 12 اہم ممالک ریڈ لسٹ سے باہر آسکتے ہیں۔ ڈیٹا ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ منقسم خاندانوں کے ملانے کے لیے پاکستان کو ایمبر لسٹ میں شامل بھی کیا جاسکتا ہے۔ ایمبر ممالک کو گرین کیٹیگری میں شامل کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

مزیدخبریں