کینیڈا :پاکستانی خاندان پر حملے میں بیٹا جاں بحق، باپ اغوا

Sep 17, 2021 | 16:03:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں نامعلوم مسلح افراد نےایک گھر پر حملہ کرکے پاکستانی خاندان کے  ایک نوجوان کو قتل دوسرے کو زخمی اور اُن کے والد کو اغوا کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر ہملٹن میں ایک گھر پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو 2 نوجوان زخمی حالت میں پڑے تھے جن میں سے ایک ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا جب کہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔

  پولیس نے بتایا ہے کہ  حملہ پاکستانی خاندان کے گھر پر کیا گیا، حملہ آور گھر کے سربراہ کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے اور وحشیانہ تشدد پر انھیں مردہ سمجھ کر 6 گھنٹے بعد دریا کنارے پھینک گئے۔ گھر کے زخمی سربراہ کی شناخت فقیرعلی کے نام سے ہوئی ہے۔فقیرعلی کو گہرے زخم آئے ہیں جو ان کی زندگی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔تاحال پاکستانی خاندان کے گھر پر حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

یہ بھی پڑھیں:    ’ارے واہ علیزے تم کتنی اچھی لگ رہی ہو۔‘سلمان کا تبصرہ

مزیدخبریں