مقبوضہ کشمیر؛ گھر میں دھماکہ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق ، 6 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے ایک گھر میں زور دار دھماکا ہوا،جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ایک گھر میں موجود کباڑ خانے میں پرانے شیلز اور گرنیڈز زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے ،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں غلام محمد وانی نامی شخص کے گھر میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ان کی 17 سالہ بیٹی جاں بحق اور 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غلام محمد وانی پرانی استعمال شدہ اور ناکارہ سامان کی خرید و فروخت کا کام کرتے ہیں ان کے کباڑ خانے میں پرانے شیل اور گرنیڈ بھی تھے جو پھٹ نہیں سکے تھے دھماکا انہی شیلز اور گرنیڈ میں ہوا تھا۔
ہسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے دو زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے جنگ ختم ، نئے تعلقات چاہتے ہیں، ترجمان طالبان