(24 نیوز)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے نیوزی لینڈٹیم کا دورہ منسوخ کرنے پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نیوزی لینڈوالے کس دنیا میں رہ رہے ہیں ،نیوزی لینڈتیاری پکڑ لے ،اب آئی سی سی میں بات کریں گے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نےکہاکہ کیویز ٹیم کا دورہ منسوخ کرنا پاکستانی فینز اورکھلاڑیوں کیلئے افسوسناک خبر ہے ،سکیورٹی کو جواز بنا کر ٹور ختم کرنابہت افسوسناک ہے ۔
رمیز راجہ نے کہاکہ نیوزی لینڈوالے کس دنیا میں رہ رہے ہیں ،نیوزی لینڈسے اب آئی سی سی میں بات کریں گے ،چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ نیوزی لینڈٹیم نے یکطرفہ فیصلہ کیا،نیوزی لینڈی نے اپنے خدشات ہم سے شیئر نہیں کئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوز ی لینڈ کے بعد انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان بھی مشکوک