نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ کیوں منسوخ ہوا، کس نے سازش کی؟ وزیر داخلہ شیخ رشید بول پڑے

Sep 17, 2021 | 18:08:PM

Read more!

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوزی لینڈٹیم کے دورہ منسوخ کرنے پر کہاہے کہ نیوزی لینڈکا دورہ سازش کے تحت ختم کیا گیا،دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں نے سازش کی ہے،جس نے بھی سازش کی ہم اس کا نام لینامناسب نہیں سمجھتے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ 4 ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ دیگر سکیورٹی ایجنسیز تعینات تھی ،وزیراعظم کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا،وزیراعظم نے نیوزی لینڈکی وزیراعظم سے بات کی ،عمران خان نے گارنٹی دی سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ،نیوزی لینڈوزیراعظم نے کہاکہ ٹیم باہر نکلے گی تو حملہ ہو سکتا ہے ،اس بنیاد پر نیوزی لینڈکی جانب سے دورہ منسوخ کیا گیا ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ہمارے کسی ادارے کو کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوئی ،نیوزی لینڈکا دورہ سازش کے تحت ختم کیا گیا، دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں نے سازش کی ہے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کے تمام ادارے نیوزی لینڈکی سکیورٹی پر موجود تھے ،پاکستان امن کا سب سے بڑاداعی ہے ،جس نے بھی سازش کی ہم اس کا نام لینامناسب نہیں سمجھتے ۔
شیخ رشید نے کہاکہ نیوزی لینڈنے یکطرفہ طور پر دورہ منسوخ کیا،ہماری خواہش ہے یہاں کرکٹ کھیلی جائے ،ہمارے امیج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ،انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈٹیم کا دورہ منسوخ کرنا وزارت داخلہ کی ناکامی نہیں ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ انگلینڈکی ٹیم جو فیصلہ کرے گی یہ ان کا فیصلہ ہوگا،انگلینڈکرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے بھی انتظامات مکمل ہیں ،مجھے ابھی پتہ چلا ہے کہ انگلینڈٹیم بھی غور کررہی ہے ،انگلینڈکرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق 48 گھنٹے اہم ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈتیاری پکڑ لے ،اب آئی سی سی میں بات ہو گی: رمیز راجہ کا اعلان

مزیدخبریں