(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بے روزگاری کا مجرم وزیراعظم عمران خان کو قرار دے دیا اور کہاکہ عمران صاحب جب تک بے روزگار نہیں ہوں گے، عوام کو روزگار نہیں ملے گا ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لیبر فورس سروے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے عمران صاحب کے وعدے کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے ،عمران صاحب کی وجہ سے لاکھوں کروڑوں گھرانوں کے چولہے بجھ گئے ،عوام کا روزگار ختم ہوگیا لیکن عوام کو لوٹنے والے اے ٹی ایم اور مافیا کو روز نوکری مل رہی ہے ،عمران صاحب کی 8 سال کی حکومت کے بعد خیبرپختونخوا بے روزگاری میں نمبر ایک ہے۔
مریم نے کہا کہیہ کیا خوفناک تبدیلی لائے ہیں ،قومی معیشت سکڑنے سے ملک میں بے روزگاری خوفناک حد تک بڑھ چکی ہے سروے سے ثابت ہوگیا کہ معاشی تباہی سے لوگوں کو اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونے پڑ گئے ،پی ٹی آئی کے پہلے سال میں ہی بے روزگاری 5.8 سے 6.9 فیصد ہونا عمران صاحب کی ناکامی،نااہلی اور کرپشن کا ثبوت ہے،مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بے روزگاری کا شکار ہوئی ہیں، اس ظلم کے عمران صاحب ذمہ دار ہیں ۔
سروے کے مطابق مردوں میں بے روزگاری 5.1 سے بڑھ کر5.9 فیصد ہوئی جبکہ خواتین میں بے روزگاری 8.3 سے 10 فیصد ہوگئی ،لیبر سروے ثبوت ہے کہ خواتین بے روزگاری سے زیادہ متاثر ہوئیں، یہ ہے عمران صاحب کی اصل کارکردگی،دیہات میں خواتین کے بے روزگاری زیادہ بڑھنے سے دیہات میں غربت میںبے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تین سال میں 50 لاکھ بے روزگار کردئیے، 2 کروڑ لوگ خط غربت سے دھکیل دئیے، عمران صاحب گھر جائیں تاکہ قوم کو ریلیف ملے ،ایک طرف عوام بے روزگار ہیں، دوسری طرف ان پر مہنگائی کی قیامت ٹوٹ پڑی ہے،ملک کو مہنگا ترین اور عوام کو بے روزگار کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے پاس نہ آٹا ، چینی ، روٹی ، بجلی گیس دوائی ہے اور نہ روزگار ،تین سال سے عوام مہنگائی معاشی تباہی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ کرکٹ شائقین کو بڑا دھچکا۔نیوزی لینڈ کا پاکستان میں کھیلنے سے انکار۔وزیر اعظم کا فون بھی کام نہ آیا۔سیریز منسوخ
عمران صاحب جب تک بے روزگار نہیں ہونگے۔عوام کو روزگار نہیں ملنے والا ۔مریم اورنگزیب
Sep 17, 2021 | 18:31:PM